پریانکا چوپڑا کا میٹ گالا میں شرکت کرنے سے انکار
میٹ گالا میں شرکت کرنیوالے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتیں دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں، اداکارہ
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ شوٹنگ میں مصروف ہوں، اس سال میٹ گالا میں شرکت نہیں کروں گی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال میٹ گالا کا میلہ 6مئی کو نیویارک میں منعقد ہوگا، جس میں ہالی ووڈ سمیت دنیا بھر سے معروف شخصیات شرکت کریں گی تاہم فلم بیواچ سے ہالی ووڈ میں قدم رکھنے والی بھارتی اداکارہ نے دستاویزی فلم ٹائیگر کی تشہیری مہم کے دوران اس بات کی تصدیق کی ہے کہ وہ رواں سال میٹ گالا میں شرکت نہیں کرسکیں گی۔
اداکارہ نے کہا میں نہیں جانتی کہ اس سال کون کون شرکت کرے گا لیکن مجھے یہ معلوم ہے کہ میں نہیں ہوں گی کیونکہ وہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں شرکت تو نہیں کرسکتی لیکن میں شرکت کرنیوالے لوگوں کی تخلیقی صلاحیتیں دیکھنے کیلئے پرجوش ہوں۔