پربھاس کی نئی فلم کا پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس

فلم ہندو مذہبی کتاب رمائن سے ماخوز ہے

پربھاس کی نئی فلم کا پہلے ہی دن ریکارڈ بزنس

بھارتی فلم آدی پورش نے سخت تنقید کے باوجود پہلے ہی دن بھارت میں 37 کروڑ سے زائد اور دنیا بھر میں 140 کروڑ کا بزنس کر کے ریکارڈ قائم کر دیا ۔

ٹی سیریز نے اپنے سوشل میڈیا پر فلم آدی پورش کی کمائی سے  متعلق اعداد و شمار شئیر کئے اور ساتھ اسے بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے لوگوں کی  محبت پر عاجزی کا اظہار کیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے ٹی سیریز کی پریس نوٹس کی بنیاد پر فلم کی پہلے ہی دن کی کمائی کو بالی ووڈ میں ریکارڈ قرار دیا اور کہا کہ آدی پورش باکس آفس پر اثر انگیز ثابت ہوئی ہے۔

فلم ہندو مذہبی کتاب رمائن سے ماخوز ہے۔

آدی پورشپربھاسفلم
Comments (0)
Add Comment