پرابھاس کی میگا ایکشن سالار کا دو ہفتوں میں 650کروڑ سے زائد بزنس

پرابھاس کی میگا ایکشن سالار کا دو ہفتوں میں 650کروڑ سے زائد بزنس

سپر اسٹار پرابھاس کی سالار نے دو ہفتوں میں 650کروڑ سے زائد کا بزنس سمیٹ لیا۔ سالار نے اوپننگ ڈے پر 178کروڑ کا بزنس کرکے ہندی سینما کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے تھے اور اس نے شاہ رخ خان کی فلم جوان کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

فلم کا دوسرا پارٹ بھی بنایا جائے گا،پرابھاس سالار کے کردار میں جبکہ پرتھوی راج سوکومان ورادراجا منرا کے کردار میں ایکشن دے رہے ہیں۔نئی فلم  کو بلاک بسٹر سیریز کے جی ایف کے دائریکٹر پرشانت نیل نے بنایا ہے اور اس کی کہانی کو کے جی ایف کے ساتھ ملایا گیا ہے۔

سالار سیزفائر1 کی کہانی ایک فکشنی شہر خانسار کے گرد گھومتی ہے جس پر دنیا کے خطرناک ترین لوگوں نے قبضہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ سالار کو 400کروڑ کے خطیر بجٹ سے بنایا گیا ہے اوراسے 22دسمبر کو پوری دنیا میں ریلیز کیا گیا۔

پرابھاسسالار
Comments (0)
Add Comment