پاکستان کی چینی باشندوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی چینی باشندوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت

دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ

 پاکستان نے شانگلہ کے علاقے بشام میں چینی باشندوں پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

منگل کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر بشام کے قریب دہشت گرد حملے میں 5 چینی شہری ہلاک ہوگئے۔ دہشتگرد حملے میں ایک پاکستانی شہری بھی جاں بحق ہوا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ حکومت پاکستان دہشتگردی کے اس گھناؤنے فعل کی شدید مذمت کرتی ہے۔ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کیلیے تمام ضروری اقدامات کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ ایسی گھناؤنی کارروائیاں پاکستانی قوم کے دہشتگردی کی لعنت کے خلاف لڑنے کا عزم کمزور نہیں کر سکتیں۔

انہوں نے کہا کہ آج کے حملے کی منصوبہ بندی پاک چین دوستی کے دشمنوں نے کی تھی، ایسی تمام قوتوں کے خلاف پورے عزم کے ساتھ کارروائی کریں گے اور شکست دیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت مشکل کی اس گھڑی میں چینی دوستوں کے ساتھ کھڑے ہیں، حملے میں ہلاک چینی شہریوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین قریبی دوست اور آہنی بھائی ہیں، پاکستان میں چینی شہریوں کی زندگی اور حفاظت انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبہ جات کا تحفظ یقینی بنانے کیلیے پاکستان چینی بھائیوں سے مل کر کام کرتا رہے گا۔

بشامدفتر خارجہممتاز زہرا بلوچ
Comments (0)
Add Comment