پاکستان کی استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

پاکستان کی استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت

 

پاکستان دہشتگردی کی لعنت کیخلاف جنگ میں ترکی کیساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے‘ ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان نے استنبول میں دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان استنبول کی کورٹ ہاؤس کمپلیکس پر دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہے، پاکستان ترکی کے عوام اور حکومت سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ہم اس گھناؤنے حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد اور مکمل صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی لعنت کے خلاف جنگ میں ترکی کے ساتھ یکجہتی کا اعادہ کرتا ہے۔

استنبولدفتر خارجہ
Comments (0)
Add Comment