پاکستان چین بحری افواج کے مابین مشق، سی گارڈین اختتام پذیر
پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین دو طرفہ، سی گارڈین2023ء اختتام پذیر ہو گئی۔
شمالی بحیرہ عرب میں ہونے والی مشق میں پاکستان اور چین کے بحری ہوائی جہازوں، آبدوزوں اور میرنیز فورسز نے حصہ لیا۔
ترجمان پاک بحرہ کے مطابق مشق میں دونوں ممالک کی بحری افواج نے جدید حربی صلاحیتیوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔
سی فیز کی تکمیل پر مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں مشق کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا، اختتامی تقریب میں دونوں ممالک کی بحری افواج کے سینئر افسران نے شرکت کی۔
ترجمان بحریہ کے مطابق اس مشق سے بحری ہند میں روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لئے صلاحیتیوں میں اضافہ ہو گا۔