راولپنڈی (نیوز پلس)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی پنچ نے پاکستان پیپلز پارٹی کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے۔جسٹس طارق عباسی نے پیپلز پارٹی کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی اور فریقین کا موقف جاننے کے بعد پیپلز پارٹی کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے لیاقت باغ میں جلسہ کی اجازت دے دی۔ قبل ازیں راولپنڈی پولیس اور انتظامیہ نے پیپلز پارٹی کو لیاقت باغ میں 27 دسمبر کو سکیورٹی خطرات کے باعث جلسہ کرنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیاتھا۔بے نظیر بھٹو کی 12 ویں برسی کے موقع پر پیپلز پارٹی نے لیاقت باغ میں جلسہ کرنے کی اجازت اور مرکزی قیادت کی شرکت کے پیش نظر سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کی تھی تاہم ضلعی انتظامیہ نے جلسے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔