پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبرار

پاکستان ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبرار

 لاہور: سابق ٹیسٹ کرکٹر اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف دورہ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہو گئے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا گیاہے کہ   محمد یوسف  بیٹی کی علالت کے باعث نیوزی لینڈ نہیں جائیں گے، پاکستان کرکٹ ٹیم  12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی، محمد یوسف کے متبادل کے طورپر کسی کی تقرری نہیں ہوگی ۔

واضح رہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ روانہ ہوگی جہاں وہ  پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل اور تین ون ڈے انٹرنیشنل کھیلے گی۔

بیٹنگ کنسلٹنٹمحمد یوسف - کرکٹر
Comments (0)
Add Comment