پاکستان نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا
ایڈلیڈ (نیوزپلس) پاکستان نے بنگلہ دیش کو اہم میچ میں شکست دے کر سیمی فائنل کے لئے رسائی حاصک کر لی ۔
آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں بنگلا دیش نے پاکستان کو جیت کے لیے 128 رنز کا ہدف دیا جو گرین شرٹس نے 5 وکٹ کے نقصان پر 11 گیندوں قبل پورا کر لیا۔
ہدف کا تعاقب کرنے کے لیے کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے اننگز کا آغاز کیا اور 57 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔
بنگلا دیشی بولر نسیم احمد نے 11 ویں اوور میں بابر اعظم کو 25 رنز پر کیچ آؤٹ کرایا۔
اننگز کے 12 ویں اوور میں پاکستان کی دوسری وکٹ 61 رنز پر گری جب محمد رضوان 32 رنز بنا کر کیچ آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی تیسری وکٹ 92 رنز پر گری جب بنگلا دیشی فیلڈر لٹن داس نے محمد نواز کو 4 رنز پر رن آؤٹ کیا۔
پاکستان کی چوتھی وکٹ 121 رنز پر شکیب الحسن نے حاصل کی، انہوں نے محمد حارث کو 31 رنز پر آؤٹ کیا۔
اس سے قبل میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلا دیش ٹیم کی پہلی وکٹ 21 رنز پر گری جب لٹن داس 10 رنز بنا کر شاہین آفریدی کی بال پر کیچ آؤٹ ہوئے۔
بنگلا دیش کی دوسری وکٹ 11 ویں اوور میں 73 رنز پر گری جب سومیا سرکار 20 رنز بنا کر شاداب خان کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے۔
اسی اوور میں اگلی ہی گیند پر شاداب خان نے بنگلا دیش کے کپتان شکیب الحسن کو ایل بی ڈبیلو آؤٹ کیا۔
بنگلا دیش کی چوتھی وکٹ 14 ویں اوور میں 91 رنز پر افتخار احمد نے حاصل کی، نجم الحسین 54 رنز بنا کر بولڈ ہوئے۔
میچ میں بنگلا دیش کی پانچویں وکٹ 17 ویں اوور میں 107 رنز پر گری جب مصدق حسین کو 5 رنز پر شاہین شاہ آفریدی نے بولڈ کیا۔
اسی اوور میں شاہین شاہ آفریدی نے نور الحسن کی بھی وکٹ حاصل کی۔
بنگلا دیش کی ساتویں وکٹ 19 ویں اوور میں 109 رنز پر گری جب تسکین احمد کو ایک رن پر شاہین شاہ آفریدی نے کیچ آؤٹ کرایا۔
بنگلا دیشی بیٹر نسم احمد کو آخری اوور میں حارث رؤف نے آؤٹ کیا، محمد وسیم نے 7 رنز پر ان کا کیچ پکڑا۔
بنگلا دیشی بیٹر عفیف حسین 24 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔