پاکستان نے اپنے اندرونی معاملات میں بیان بازی پر برطانیہ کو جواب دے دیا
برطانیہ سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے سب سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے اپنے عوام کے مطالبے کی طرف توجہ دے، ترجمان
پاکستان نے اپنے اندرونی معاملات میں بیان بازی پر برطانیہ کو جواب دے دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اگر کسی ملک کے اندرونی معاملات پر ہدایت پر مبنی بیانات دینا مناسب ہے تو برطانیہ بھی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے سب سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کے اپنے عوام کے مطالبے کی طرف توجہ دے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہورہی ہیں لہٰذا رمضان میں غزہ میں مکمل جنگ بندی کی جائے۔
ترجمان کے مطابق بھارت کے ساتھ برابری، عزت اور احترام کی بنیاد پر تعلقات قائم کرنا چاہتے ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزریاں روکے اور مسئلہ کشمیر حل کرے تو بات شروع کی جاسکتی ہے، سارک کی کامیابی کی راہ میں بھارتی ہٹ دھرمی رکاوٹ ہے۔