پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی
پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ایک روزہ میچ میں شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی ، پاکستان کے 158 کا ہدف 42 ویں اوورز میں ہی حاصل کر لیا
آسٹریلیا نے تیسرے اور فیصلہ کن ون ڈے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے 158 رنز کا ہدف دے دیا تھا آسٹریلوی ٹیم ابتدا میں محتاط انداز میں بیٹنگ کرتی رہی، تاہم پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو بڑے اسکور سے محروم رکھا۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان جوش انگلس سب سے نمایاں بلے باز رہے جنہوں نے ذمہ دارانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 65 رنز کی اننگز کھیلی۔ ان کے علاوہ مارنس لیبوشین اور ایلکس کیری نے 19، 19 رنز بنائے، جبکہ ایڈم زمپا 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلوی بیٹنگ لائن پاکستانی بولنگ اٹیک کے سامنے زیادہ دیر نہ ٹھہر سکی اور وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں۔
پاکستانی بولرز نے ابتدا ہی سے حریف ٹیم پر دباؤ برقرار رکھا۔ شاہین شاہ آفریدی نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن کو مشکلات سے دوچار رکھا۔ ابرار احمد اور شاداب خان نے بھی بہترین کارکردگی دکھائی اور دونوں نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی فیلڈرز نے بھی میدان میں چاک و چوبند کھیل پیش کیا جس کے باعث آسٹریلیا بڑا مجموعہ بنانے میں ناکام رہا۔
میچ سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا، تاہم پاکستانی ٹیم نے اپنی منظم بولنگ کے ذریعے اس فیصلے کو زیادہ کامیاب نہ ہونے دیا۔ اب پاکستان کو سیریز اپنے نام کرنے کے لیے 158 رنز کا ہدف حاصل کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ تین ایک روزہ میچوں کی سیریز اس وقت 1-1 سے برابر ہے۔ پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں برتری حاصل کی تھی، جبکہ دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے کم بیک کرتے ہوئے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دی اور سیریز برابر کر دی تھی۔ اب تیسرے اور آخری میچ کا نتیجہ ہی سیریز کے فاتح کا فیصلہ کرے گا۔