پاکستان میں کورنا وائرس سے متاثرہ مزید 893 مریض صحت یاب

ملک میں اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 481 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں

اسلام آباد (نیوز پلس ) پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں نمایاں کمی کا سلسلہ جاری ہے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 893 مریض کووِڈ 19 سے شفایاب ہونے میں کامیاب رہے جس کے بعد ملک میں فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 673 رہ گئی۔

ملک میں اب تک 3 لاکھ ایک ہزار 481 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں جس میں سے 6 ہزار 379 مریض انتقال کر گئے جبکہ 2 لاکھ 89 ہزار 429 صحتیاب ہوگئے۔ 13 ستمبر کی دوپہر تک کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووِڈ 19 کے مزید 159 نئے کیسز سامنے آئے اور 2 مریض انتقال کر گئے، اس کے علاوہ بلوچستان میں گزشتہ روز 82 کیسز سامنے آئے تھے۔

 

کورونا وائرس
Comments (0)
Add Comment