پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین سے سندھ سے تعلق رکھنے والے اہم رہنماء اور سینئر نائب صدر پی ایم ایل ق ڈاکٹر غلام رضا چنا نے لاہور میں اہم ملاقات کی ہے ملاقات میں پارٹی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گی
ا چوہدری شجاعت حسین نے غلام رضا چنا سے گفتگو میں کہا کہ ملک اس وقت گھمبیر حالات سے گزر رہا ہے کراچی کے حالات پریشان کن ہیں لیڈران صرف بیان بازی تک محدود ہیں کراچی کے مسئلے کے حل کے لئے کوئی سنجیدہ نہیں ہے اور نہ ہی اسے سنجیدیگی سے لے رہا ہے وزیر اعظم عمران خان کو چاہیئے کہ کراچی کے مسائل پر احکامات جاری کرنے کے بجائے خود جاکر حالات کا جائزہ لیں تاکہ صیحح طریقے سے اپنے احکامات پر عمل درآمد کرا سکیں
چوہدری شجاعت حسین نے ڈاکٹر چنا کو پارٹی کارکنوں کو دوبارہ یکجا کرنے اور آنے والے بلدیاتی الیکشن میں اچھے نتائج کے لئے کارکنوں کو مزید فعال کرنے اور رابطے بڑھانے کا ٹاسک دیاانہوں نے کہا کہ پارٹی کارکنوں کو جلد خوشخبری ملے گی ،ق لیگ ہی واحد جماعت ہے جو پاکستان اور عوام کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ہم چاہتے ہیں کہ وزیر اعظم اپنے کاموں کو جس طرح دیکھ رہے ہیں اسی طرح عوام کے مسائل بھی حل کرے
اس موقع پر ڈاکٹر غلام رضا چنا نے گفتگو میں چوہدری شجاعت حسین سے پارٹی کارکنوں کے تحفطات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں پارٹی کارکنان کو نظر انداز کیا جا رہا ہے کارکن سمجھتے ہیں کہ ان کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے ڈاکٹر چنا نے کہا کہ سندھ میں پیپلیز پارٹی کی حکومت کی ہے اور مرکزی حکومت اپنا اثر ورسوخ رکھتی ہے مرکز میں ق لیگ اتحادی ہے مرکزی حکومت کو چاہئے کہ وہ ایڈمنستڑیشن کو حکم جاری کریں کہ ق لیگ کو اتحادی ہونے کی وجہ سے اہمیت دے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جن اداروں کے فنڈز روکے گئے ہیں ان اداروں کے فنڈ طور پر جاری کریں اور وزیر اعظم عمران خان کئے گئے وعدے پورے کرےآخر میں چوہدری شجاعت نے ڈاکٹر چنا سے کہا کہ سندھ میں مشکل حالات کے باوجود آپ بہت فعال کردار ادا کر رہے ہیں جماعت کو آپ جیسے کارکن کی ضرورت ہے