پاکستان غریب ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے۔وزیر اعظم عمران خان

اس وقت پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے

جنیوا(نیوز پلس / مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ پاکستان غریب ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے جبکہ پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے۔ سوئیزر لینڈ کے شہر جنیوا میں گلوبل ریفیوجی فورم سے خطاب میں وزیر اعظم عمران خان میں کہا کہ پہلے ریفیوجی گلوبل فورم کے انعقاد پر خوشی ہے، اس فورم کے انعقاد پر سوئس حکومت اور یو این ایچ سی آر کا شکریہ۔عمران خان کہا کہ بے بس اور بے وسیلہ ماجرین کے مسائل کا امیر ملک ادراک نہیں کرسکتے، دنیا سے ایسے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے لوگ پناہ گزین بنتے ہیں اوت ایسے حالات پیدا کرنے ہوں گے کہ مہاجرین با عزت طریقے سے اپنے وطن لوٹ سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان ابتدائی دنوں میں تاریخ کی سب سے بڑی پناہ گزین تحریک کا سامنا کرچکا ہے اور اس وقت پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے۔پاکستان غریب ہونے کے باوجود 30 لاکھ مہاجرین کی میزبانی کر رہا ہے پاکستان کو خود بے روزگاری کے مسائل کا سامنا ہے، ایسے حالات کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے لوگ مہاجر بنتے ہیں پاکستان کو افغان پناہ گزینوں کی 40 سال سے زیادہ میزبانی پر فخر ہے۔وزیر اعظم نے کہنا تھا کہ پاکستان افغانستان میں امن عمل کے لیے بھرپور کوشش کر رہا ہے سب سے زیادہ مہاجرین کو پناہ دینے پر ترک صدر اور قوم کو مبارکباد دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ۔مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے 5 اگست کو کشمیری عوام کا محاصرہ کیا۔ 80 لاکھ کشمیریوں کو قید کر دیا گیا۔ انٹرنیٹ اور مواصلات معطل کردی گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں مسلمان اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کا منصوبہ ہے۔ عمران خان نے عالمی برادری کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال کا نوٹس لینا چاہئے۔

،

جنیواسوئیزر لینڈگلوبل ریفیوجی فورموزیر اعظم عمران خان
Comments (0)
Add Comment