پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال بعد براہ راست فضائی رابطے بحال

رن وے پر طیارے کا روایتی ار تاریخی اسقتبال کیا گیا

پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان 14 سال طویل عرصے کے بعد براہ راست فضائی رابطے بحال ہو گئے ہیں، بنگلہ دیش کی قومی ائیر کائن کی پہلی پرواز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر لینڈ کر گئی۔

بنگلادیش کی ہیمان ایئر کی پہلی پرواز 14 سال بعد مسافروں کو ڈھاکا سے لے کر کراچی پہنچی جہاں ایئرپورٹ پر جہاز کا تاریخی استقبال کیا گیا۔

رن وے پر طیارے کا روایتی اور تاریخی استقبال کیا گیا جبکہ ایئرپورٹ پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں گورنر سندھ خود موجود تھے۔

گورنر سندھ نے اس لمحے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سفارتی کامیابیاں سمیٹ رہا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بنگلادیش آپس میں برادر ملک ہیں مگر درمیان میں بھارت اور بالخصوص مودی نے اپنے مذموم عزائم استعمال کیے جن میں اب وہ ناکام ہوگیا ہے۔

 ڈھاکا اور کراچی کے درمیان پرواز کا دورانیہ 3 گھنٹے رہا، کراچی ایئر پورٹ پر بنگلادیش کی پہلی پرواز کی آمد پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔

ابتدائی مرحلے میں ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائیں گی، جو جمعرات اور ہفتہ کے روز آپریٹ ہوں گی۔

 واضح رہے کہ  14 سال طویل عرصے کے بعد براہ راست فضائی رابطے بحال ہوئے ہیں

بنگلادیش -ہیمان ایئرپاکستان بنگلہ دیش
Comments (0)
Add Comment