اسلام آباد (نیوز پلس)سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ (ن)احسن اقبال نے کہاہے کہ دنیا جس پاکستان کوایمرجنگ معیشت سمجھتی تھی اسیلنگرخانہ معیشت بنا دیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے باہر احسن اقبال نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ گیس اور بجلی مہنگی ہو چکی ہے اسی طرح آٹا 70 روپے کلو بھی نہیں مل رہا، چینی 80 روپے کلو ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ایم ایل (ن)کی حکومت برقرار رہتی تو ہماری جی ڈی پی کا حجم 350 ارب ڈالر ہوتا۔احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اناڑی کے ہاتھوں دنیا میں تماشا بن گیا ہے۔