کراچی(نیوز پلس) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان رہا،اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کے اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی رہی، انڈیکس 481 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج مثبت رجحان دیکھنے کو ملا۔ انڈیکس 481 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 270 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو اسٹاک مارکیٹ مثبت زون میں ہی ٹریڈ کرتی رہی۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کا آغاز 39 ہزار 788 پوائنٹس پر ہوا اور ابتدا میں ہی انڈیکس مثبت زون میں ٹریڈ کرنے لگی تاہم ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران ہی انڈیکس میں 118 پوائنٹس کی کمی بھی ہوئی اور انڈیکس 30 ہزار 670 پوائنٹس تک گر گیا تھا۔اسٹاک مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے کے اتار چڑھاؤ کے بعد مارکیٹ کاروبار کے اختتام تک مثبت زون میں ہی رہی۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس 517 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 40 ہزار 305 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا نظر آیا۔کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 24 کروڑ، ایک لاکھ، 3 ہزار 570 شیئرز کا لین دین ہوا جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 12 ارب، 12 کروڑ، 23 لاکھ، 6 ہزار 713 بنتی ہے۔