پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

پاکستانی پاسپورٹ دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار

بین الاقوامی ادارے نے 2025ء کی پاسپورٹ کی رینکنگ جاری کر دی

رینکنگ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ کو دنیا میں چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ 106 نمبرز میں سے 103 ویں نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یمن بھی پاکستان کے ساتھ گلوبل پاسپورٹ رینکنگ میں 103 نمبر پر ہے۔

رینکنگ میں پہلے نمبر پر سنگاپور کا پاسپورٹ ہے جو دنیا کا بہترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

پاسپورٹ انڈیکس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا دوسرا بہترین پاسپورٹ ہے۔

افغانستان کا پاسپورٹ دنیا کا بدترین پاسپورٹ قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی پاسپورٹ 2024ء میں بھی دنیا کا چوتھا کمزور ترین پاسپورٹ قرار پایا تھا۔

پاسپورٹپاسپورٹ انڈیکس
Comments (0)
Add Comment