پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کو آئیں جو کشمیر کیاہم فریق ہیں۔ حریت رہنماء سید علی گیلانی

بھارت کشمیری عوام نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے

 

سری نگر(نیوز پلس) حریت رہنما سید علی گیلانی نے ایک بار پھر مسلم امہ کو کشمیریوں کی فوری مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔ کشمیریوں کے نام اپنے ایک خط میں سید علی گیلانی نے اپنے علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہرے اور احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے انہوں نے کہا کہ بیرون ملک لوگ وادی کے سفیر بنیں، اور بھرپور احتجاج کریں۔اب وقت آ گیا ہے بھارت نواز کشمیری بھی ہمارا ساتھ دیں، بھارت کشمیری عوام نہیں، کشمیر کی سرزمین چاہتا ہے۔علی گیلانی کا کہنا تھا کہ آج کشمیرکی تالابندی ہے، وادی جیل میں تبدیل کر دی گئی، کشمیر میں مواصلاتی نظام بند، ہزاروں نوجوان گرفتار ہیں۔ بھارت بربریت کی اطلاعات دنیا تک پہنچنے سے روک رہا ہے تاہم عالمی میڈیا کشمیریوں کی حالت زار کو اجاگر کر رہا ہے، پاکستانی عوام اور مسلم امہ کشمیریوں کی فوری مدد کو آئیں جو کشمیر کیاہم فریق ہیں۔سید علی گیلانی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو دو حصوں میں تقسیم کرنا جمہوریت کے ساتھ مذاق ہے، بھارت کو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، تاریخ کی کتاب کا ہر خالی صفحہ چیخ چیخ کر بتائے گا کہ کشمیر میں کتنے مظالم ڈھائے گئے۔

حریت رہنما سید علی گیلانیسری نگر
Comments (0)
Add Comment