پاکستانی حکومت اپنی بدامنی کا ذمہ داری افغانستان پر نہ ڈالے، ترجمان افغان حکومت
افغانستان کو مسائل کا منبہ قرار دینا غلط بیانی ہے، مشکلات کا حل اپنے ملک میں تلاش کریں، ذبیح اللہ مجاہد کا خواجہ آصف کے بیان پر رد عمل
افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے بیان کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستانی طالبان 20 سال سے پاکستان میں ہیں اور پاکستانی حکومت اپنی بدامنی کا ذمہ داری افغانستان پر نہ ڈالے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے بی بی سی پشتو سے گفتگو میں خواجہ آصف کے بیان کا جواب دے رہے تھے۔
خواجہ آصف نے ایکس پر لکھا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردی کا منبہ افغانستان میں ہے اور یہ افغان طالبان کو ان کے ٹھکانے معلوم ہیں لیکن افغان حکومت کے ترجمان نے کہا کہ یہ بیان نامناسب ہے۔
ذبیح اللہ مجاہد نے کہاکہ ہم ایک بار پھر یہ بیان بے بنیاد سمجھتے ہیں،افغانستان کو مسائل کا منبہ قرار دینا غلط بیانی ہے، ایسا بیان اپنی ذمہ داریوں سے فرار ہے۔ وہ (خواجہ آصف)اپنی ناکامی کی غلط توجیح کرنا چاہتے ہیں۔
مجاہد نے کہاکہ کہ تحریک طالبان پاکستان 20 سال سے پاکسان میں ہے اور یہ تو پاکستان کا اپنا مسئلہ ہے۔ افغان ترجمان کے مطابق پاکستان کی کئی اور بھی سکیورٹی مشکلات ہیں جو ان کا داخلی مسئلہ ہے، اس کا افغانستان سے تعلق پیدا کرنا بے انصافی ہے اور غلط ہے۔
انہوں نے کہاکہ ایسے الزامات نہیں لگانے چاہئیں، مشکلات کا حل اپنے ملک میں تلاش کریں، پاکستان کو دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دینی چاہیے۔