پاکستانی اوپنرز نے ٹیسٹ کرکٹ میں ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروالیا
نئے سال کے آغاز پر قومی ٹیم کے اوپنرز عبداللہ شفیق اور صائم ایوب نے ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کروالیا۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ نئے سال کے آغاز پر شروع ہونے والے میچ کی پہلی اننگز میں اوپنرز صفر پر پویلین لوٹے ہوں۔
کھیل کے آغاز پر عبداللہ شفیق کو مچل اسٹارک نے دوسری گیند پر آؤٹ کیا جبکہ ڈیبیو کرنے والے صائم ایوب بھی ایلکس کیری کو کیچ تھما بیٹھے۔سڈنی ٹیسٹ کے دوران قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت نہ ہوا، پاکستانی ٹیم کے اوپنرز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر محمد رضوان اور آغا سلمان نے ٹیم کی پوزیشن کو سنبھالا تاہم وہ بھی 88 اور 53 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوگئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار دونوں اوپنرز کے صفر پر آؤٹ ہونے کے ساتھ کیلنڈر ائیر کا آغاز ہوا۔