پاکستانی انٹیلیجنس کی بڑی کامیابی، ترجمان داعش خراسان گرفتار

پاکستانی انٹیلیجنس کی بڑی کامیابی، ترجمان داعش خراسان گرفتار

داعش خراسان کے ترجمان سینئر رہنماء کو بھی گرفتار مئی 2025 میں گرفتار کیا گیا جس کے بعد مسلح گروہ کی کمر ٹوٹ گئی

 پاکستانی انٹیلیجنس اداروں کی کامیاب کاروائی میں  داعش خراسان (ISIS-K) کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ کارروائی کے دوران داعش کے ترجمان اور اہم دہشت گرد خارجی سلطان عزیز اعظّام کو گرفتار کر لیا گیا ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد سلطان عزیز اعظّام تنظیم کے آفیشل میڈیا وِنگ الاعظائم فاؤنڈیشن کا بانی تھا۔ الاعظائم فاؤنڈیشن کو داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھا جاتا ہے۔

الاعظائم فاؤنڈیشن داعش خراسان کی بھرتی اور پروپیگنڈا سرگرمیوں کی مرکزی تنظیم سمجھی جاتی ہے۔عزیز اعظام کی گرفتاری کے بعد میڈیا سرگرمیاں بھی معطل ہو گئیں۔

 ذرائع کے مطابق حالیہ دنوں میں پاکستانی حکام نے داعش خراسان کے خلاف کئی ہائی پروفائل گرفتاریاں کی ہیں، جس میں سلطان عزیز اعظام کی گرفتار بھی شامل ہے۔

سلطان عزیز اعظّام - ترجمان -داعش خراسان
Comments (0)
Add Comment