اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان تحریک انصاف کے بانی رہنما حامد خان نے پارٹی کی جانب سے دئیے گئے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کراتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی مفاد پرست، لینڈ مافیا، شوگر مافیااور کرپٹ مافیا مجھے پارٹی سے نہیں نکال سکتا۔ میری آواز پارٹی ورکرز کی آواز ہے،میں پارٹی ورکرز کو شیطانی قوتوں کا نشانہ بننے نہیں دوں گا۔ شوکاز نوٹس کے جواب میں حامد خان کا کہنا تھاکہ یکم دسمبر کو میڈیا کے ذریعے شوکاز نوٹس کا پتہ چلا اس لئے جواب بھی میڈیا کے توسط سے ہی دے رہا ہوں۔انہوں نے کہ اظہار وجوہ کا نوٹس سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ پر شیئر کیا گیا جو بدنیتی پر مبنی فعل ہے۔حامد خان نے اپنے جواب میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل عامرمحمود کیانی سے سوال کیا کہ شوکازنوٹس میں یہ نہیں بتایا گیا کہ میں نے پارٹی چیئرمین کے خلاف کب اور کہاں بات کی؟یہ بھی نہیں بتایا گیا کہ میری وجہ سے پارٹی کو کیا نقصان پہنچا؟اظہار وجوہ کا نوٹس دیئے بغیر ہی پارٹی رکنیت معطل کی گئی جس کو چیلنج کروں گا