اقوام متحدہ (نیوزپلس) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے کہا کہ پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لیے نجی شعبہ کلیدی حیثیت رکھتا ہے ،
عالمی اہداف کے حصول میں نجی شعبے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ انتونیو گوتیرس نے 7ویں سالانہ ایس ڈی جی بزنس فورم کے لیے ویڈیو پیغام میں کہا کہ عالمی اہداف کے حصول میں نجی شعبے بہت اہمیت رکھتے ہیں۔
انہوں نے تقریب کے منتظمین کی جانب سے پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے نجی شعبے کی شرکت کی کوشش کا خیرمقدم کیا۔
سیکرٹرئ جنرل نے مزید کہا کہ دنیا تنازعات ، وبائی امراض، موسمیاتی تبدیلیوں جیسے بحرانوں سے دوچار ہے۔
انہوں نے کہاکہ زندگی اور معاش کے ذرائع ،شدید موسمی واقعات، اشیاء کی ترسیل میں خلل، مہنگائی اور مسلسل بڑھتی ہوئی عدم مساوات کی وجہ سے تباہ ہو رہے ہیں۔
انتونیو گوتیرس نے کہا کہ تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال کو تبدیل کرنے، نوجوانوں اور خواتین کے لیے مواقع پیدا کرنے اوررواں صدی کے اختتام تک اوسط عالمی درجہ حرار ت میں اضافے کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈسے کم رکھنے کے لیےنجی شعبہ کا اہم کردار ہے ۔
بشکریہ ۔اے پی پی