ٹرمپ کا پاکستان اور دیگر ملکوں کی درخواست پر آبنائے ہرمز میں فوجی آپریشن عارضی طور پر روکنے کا اعلان

ٹرمپ  کا پاکستان اور دیگر ملکوں کی درخواست پر آبنائے  ہرمز میں فوجی آپریشن عارضی طور پر روکنے کا  اعلان 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  آبنائے ہرمز  میں  امریکی فوجی آپریشن( پروجیکٹ فریڈم) کو عارضی طور پر کچھ عرصے کے لیے روکنے کا اعلان کر دیا۔

امریکی فوجی آپریشن“پروجیکٹ فریڈم” امریکی بحریہ کی جانب سے شروع کیا گیا تھا تاکہ بند آبنائے ہرمز کے ذریعے تجارتی جہازوں کی محفوظ آمد و رفت کو یقینی بنایا جا  سکے۔

 صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور دیگر ملکوں کی درخواست پر اور ایران کے خلاف ہماری شان دار فوجی کامیابی کے بعد اور اس حقیقت کے پیش نظر کہ ایران کے نمائندوں کے ساتھ ایک مکمل اور حتمی معاہدے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی  ہے۔

ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر بیان جاری کرتے ہوئے  کہا کہ امریکا اور ایران نے دوطرفہ طور پر یہ اتفاق کیا ہے کہ  امریکا اپنا پروجیکٹ فریڈم روک رہا ہے۔ اس پروجیکٹ کے تحت آبنائے ہرمز سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت ممکن بنائی جانا تھا ۔

 

صدر ٹرمپ نے کہاکہ امریکا اب پروجیکٹ فریڈم مختصر مدت کے لیے روک دے گا اور اس دوران امریکا دیکھے گا کہ ایران کے ساتھ کوئی معاہدہ حتمی شکل اختیار کرتا ہے یا نہیں اور اس پر دستخط ہوتے ہیں یا نہیں ۔

ٹرمپ  نے کہاکہ اس دوران آبنائے ہرمز میں ناکہ بندی مکمل طور پر نافذ العمل رہے گی۔

آبنائے ہرمزامریکا - ڈونلڈ ٹرمپ
Comments (0)
Add Comment