ویمن ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے یو اے ای منتقل

ویمن ٹی20 ورلڈ کپ بنگلہ دیش سے یو اے ای منتقل

بنگلہ دیش میں سیاسی بحران کے باعث ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا۔

آئی سی سی کی جانب سی جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ایونٹ یو اے ای میں کھیلا جائے گا جبکہ اس کا میزبان بنگلہ دیش ہی رہے گا۔

ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز دبئی اور شارجہ میں ہوں گے۔ ایونٹ 3 سے 20 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

رکٹ کی عالمی تنظیم کا کہنا تھا کہ کچھ ممالک کی ٹریول ایڈوائزری کی وجہ بنگلہ دیش میں ایونٹ ممکن نہیں تھا۔

 اعلامیہ میں کہا گیا کہ بنگلہ دیش میں ایونٹ کا انعقاد یادگار انداز میں کرواتا تاہم اسے منتقلی کے فیصلے پر افسوس ہے۔

آئی سی سیبنگلہ دیشویمن ٹی ٹوئنٹی
Comments (0)
Add Comment