ویسٹ انڈیز کی آسٹریلیا کو ان ہی کی سرزمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح
برسبین : ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو ان ہی کی سرزمین پر 27 سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر تاریخی فتح حاصل کرلی۔
برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں ہونے والے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے چوتھے روز کینگروز کو 8 رنز سے ہرایا، ویسٹ انڈیز کے 311 رنز کے جواب میں آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز 289 رنز 9 وکٹوں پر ڈیکلیئر کی تھی۔
آسٹریلیا کو دوسری اننگز میں یہ میچ جیتنے کے لیے 216 رنز کا ہدف ملا تھا جب کہ 207 رنز بناکر پوری ٹیم کو ویسٹ انڈین بولرز نے آؤٹ کلاس کردیا۔ویسٹ انڈیز نے 1997 کے بعد آسٹریلیا کو اس کی سرزمین پر شکست دی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمر جوزف نے زخمی انگوٹھے کے ساتھ دوسری اننگز میں 68 رنز دے کر 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
واضح رہے کہ دو میچز کی ٹیسٹ سیریز 1-1 سے برابر رہی، اب تین ون ڈے میچز کی سیریز 2 فروری سے میلبرن میں شروع ہوگی۔