راولپنڈی (نیوز پلس)صوبائی وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے واضح کرتے ہوئے کہاہے کہ وفاق اور پنجاب میں عمران خان کی حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔ پنجاب ہاؤس راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں آٹے کا کوئی بحران نہیں ہے آئندہ اس قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئے پنجاب حکومت نے ایسا سافٹ ائیر بھی تیار کیا ہے جس کے بعد فلور ملز اور ڈیلرز کے درمیان چیک اینڈ بیلنس ہو گا، پنجاب میں آٹے کا بحران چند لوگوں نے جان بوجھ پی ٹی آئی کی حکومت کو بدنام کرنے کیلئے کیا تھا،ہر سال جنوری میں آٹے کی قلت سامنے آتی ہے مگر وزیر اعلی ٰپنجاب نے اس بحران سے نمٹنے کیلئے دسمبر میں ہی فلور ملز کا کوٹہ بڑھا دیا تھا، آٹے کے بحران کے ذمہ دار افسران کو معطل کرکے پندرہ فلور ملز کے لائسنس معطل کئے اور کروڑوں روپے جرمانہ کرکے حالات کو کنٹرول کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی پوری کابینہ ان کے ساتھ ہے ہمارے کچھ نادان دوست بزدار حکومت پر تنقید کررہے ہیں مگر وہ حکومت کو دور سے دیکھ رہے ہیں،عثمان بزدار بڑکیں مارے بغیر اور بغیر شعر و شاعری کے پنجاب کی خدمت کرہے ہیں،پنجاب نے اب تک ایک سو 77 ارب روپے تقسیم کیے ہیں۔ 104 فیصد ٹیکس وصول کیا ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ
ہمیں کوئی اتحادی بلیک میل نہیں کررہا نہ ہی پنجاب میں وزراء کی اکھاڑ پچھاڑ ہورہی ہے،سیاسی نجومی اپنی خیر منائیں،بہت جلد مریم صفدر اور شہباز شریف کے میگا اسکینڈلز سامنے آئیں گے