اسلام آباد(نیوز پلس)پاکستان تحریک انصاف کے اہم رکن اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے ٹاک شو میں لایا گیا بوٹ سینیٹ میں بھی موضوع بحث بن گیا، سینیٹر کلثوم پروین نے سیاسی رہنماوں کی تذلیل اور وفاقی وزیر پر 2 ہفتوں کی پابندی سے متعلق سوالات اٹھا دیئے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا ٹاک شو میں بوٹ لانے کا معاملہ سینیٹ پہنچ گیا، سینیٹر کلثوم پروین کہتی ہیں ٹاک شو میں ایک بوٹ لا کر رکھا گیا، جاوید عباسی اور قمر زمان کائرہ کی تذلیل کی گئی، کیا ہم تمام لوگ ٹاک شو میں جانا چھوڑ دیں۔ کیا دو ہفتے کی پابندی بہت ہے، یہ بوٹ میرے بچوں اور بھائیوں کا ہے۔