وسیم اکرم کی سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار

ہماری ویڈیو کو سب نے شیئرکیا تھا، ویڈیو کے بعد سی ویو پر عملے نے کام شروع کیا تھا

کراچی (نیوز پلس) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان،سابق مایہ ناز باؤلر وسیم اکرم کی جانب سے کراچی کے سی ویو کی صاف ستھرائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا ہے ۔


وسیم اکرم کی جانب سے گزشتہ ہفتے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو سے متعلق کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ہماری ویڈیو کو سب نے شیئرکیا تھا، ویڈیو کے بعد سی ویو پر عملے نے کام شروع کیا تھا۔

وسیم اکرم نے کہا ہے کہ اب شہر قائد کراچی کے سی ویو کی حالت سب کے سامنے ہے۔

واضح رہے کہ وسیم اکرم گزشتہ ہفتے کراچی سی ویو پر گندگی کے ڈھیر دیکھ کر مایوس ہوگئے تھے۔

سابق کپتان وسیم اکرم
Comments (0)
Add Comment