اسلام آ باد (نیوز پلس)وزیر اعظم عمران خان کے خصوصی پروگرام پلانٹ فار پاکستان کے تحت وزیر قانون و انصاف بیرسٹر فروغ نسیم کی وزارت قانون میں شجر کاری،وزیر قانون نے وزارت قانون کے لان میں دو پودے لگائے۔اس موقع پر سیکرٹری لاء ارشد فاروق فہیم، جائنٹ سیکریٹری عمر عزیز اور وزارت قانون کے سینئیر حکام بھی موجود تھے۔بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک پودہ پاکستان کے لیے اور دوسرا کشمیر کے لیے لگایا۔اس موقع پر وزیر قانون فروغ نسیم نے کشمیری عوام کی اخلاقی، سفارتی اور سیاسی سطح پر مدد جاری رکھنے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا مقدمہ دنیا کے ہر فورم اور عدالت میں لڑوں گا، آ خر میں وزیر قانون نے پاکستان کی سلامتی اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلمانوں کے لیئے دعا کروائی