کو لمبو(مانیٹرنگ ڈیسک/ نیوز پلس) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کولمبو میں سی لنکا کے نو منتخب صدر گو ٹابایا راجا پاکسا سے ملاقات کی اور ان کو سی لنکا کے 17 ویں صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ملاقات میں دونوں رہنماوٗں کے درمیان مسئلہ کشمیر سمیت دو طر فہ تعلقات،علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر خیال کیا گیا۔اس موقع پروزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مجھے یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ میں سری لنکا کی نئی قیادت کے ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد دورہ سری لنکا کرنے والا پہلا وزیر خارجہ ہوں۔ وزیر خارجہ نے صدر مملکت عارف علوی کا خط سری لنکن کو پہنچایا جس میں سری لنکن صدر کو پاکستان کو دورہ کرے کی دعوت دی گئی، بعدازاں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کولمبو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا کے وزیر خارجہ ڈائنش گناوردینا کے ساتھ ملاقات انتہائی خوشگوار رہی، پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دیرینہ گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ہم نے ان تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تبادلہ خیال کیا ہے قبل ازیں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے ہم منصب سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی