لاہور (نیوز پلس)پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمتِ عملی بنائی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور کے مسائل کے حل کے لیے اجلاس سے خطاب میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ لاہور کے مسائل کو سب کی مشاورت سے حل کرنے کی حکمتِ عملی بنائی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی اور پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا اس ضمن میں کلیدی کردار ہو گا۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ خالی باتوں اور پریزنٹیشن سے کام نہیں چلے گا، عمل کر کے دکھانا ہو گا، جو کام نہیں کرے گا اس کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب کا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے یہ بھی کہنا ہے کہ ہر ماہ دیئے گئے ہدف پر ہونے والی پیش رفت کا میں خود جائزہ لوں گا۔