وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا

 

اسلام آباد(نیوز پلس) وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے اور مقبوضہ کشمیر کے معاملے پر تبادلہ خیال کیا۔العربیہ ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان
Comments (0)
Add Comment