وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، 12خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

وزیرستان: سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپیں، 12خوارجی دہشتگرد ہلاک، 6 جوان شہید

سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات پیش آئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی

اسلام آباد:  شمالی اور جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپوں کے نتیجے میں 12خوارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) نے اپنے اعلامیے میں بتایا ہے کہ جھڑپوں میں سیکیورٹی فورسز کے 6 بہادر جوان شہید ہوئے ہیں۔سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپوں کے 2 واقعات پیش آئے، 19 ستمبر کو پاک افغان سرحد پر 7 دہشت گردوں کی نقل و حرکت دیکھی گئی۔

دہشت گردوں کا گروپ پاکستان میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا، سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں ان دہشت گردوں کا پتہ لگایا۔

سیکیورٹی فورسز نے خوارجی دہشت گردوں کو مؤثر انداز میں گھیر لیا تھا اور سیکیورٹی فورسز نے ساتوں خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دوسرا واقعہ جنوبی وزیرستان کے علاقے لدھا میں پیش آیا، خوارجی دہشت گردوں کے گروپ نے لدھا میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا، سیکیورٹی فورسز نے مقابلہ کرتے ہوئے 5 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔

صدر مملکت اور وزیراعظم کا شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین

صدر آصف علی زرداری  اوروزیراعظم محمد شہباز شریف نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے نڈر جوانوں کی جرات و بہادری کی بدولت متعدد دہشتگرد جہنم واصل ہوئے۔

وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان میں محمد شہباز شریف نے کہا کہ خوارج کا ارض پاک سے مکمل خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے۔

 وزیراعظم نے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہدا کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے جوانوں کی قربانیاں ہر گز رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمہ تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

صدر مملکت  آصف علی زرداری نے شمالی و جنوبی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا،

 اپنے جاری بیا ن میں صدر مملکت نے شمالی و جنوبی وزیرستان میں مختلف جھڑپوں کے دوران خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر فورسز کی تعریف کی، صدر مملکت نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کیا۔

 انہوں نے  کاروائیوں کے دوران جان کی قربانی پیش کرنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ ملک کیلئے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،

صدر مملکت نے کہاکہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں جاری رکھیں گے،پوری قوم دہشتگردوں کی سرکوبی کیلئے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے ،

 صدر مملکت  نے شہدا کے لواحقین کے ساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے شہدا کیلئے بلندی درجات کی دعا بھی کی۔

آئی ایس پی آروزیرستان
Comments (0)
Add Comment