لاہور(نیوز پلس) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چوہدری برادران سے اہم ملاقات کی،سینئررہنماوں کے درمیان ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال اور دیگر امور بھی زیر بحث آئے ہیں۔ پاکستان مسلم لیگ (ق) کے صدر و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی۔ملاقات میں وزیراعلٰی پنجاب نے صدر مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین کی صحت یابی پر اظہار مسرت کیااس کے علاوہ ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال، دھرنا سیاست سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات میں چوہدری شافع حسین اور رکن قومی اسمبلی چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔