وزیراعظم عمران خان کا کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان

کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان

کراچی (نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان نے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کے پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کسی بھی مسئلے سے نمٹنے کیلئے کوآرڈی نیشن ضروری ہے، شہر قائد کے مسائل کے حل کیلئے عملدرآمد کمیٹی بنائی ہے، تمام فیصلے صوبائی رابطہ عملدرآمد کمیٹی کے فورم پر ہوں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کراچی کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی، کراچی کے مسائل کو مستقل بنیادوں پر حل کریں گے، کراچی میں بارشوں سے تباہی مچ گئی، بارشوں سے پہلے کورونا کا چیلنج تھا، کورونا وائرس کے حوالےمرحلہ بہت مشکل تھا، کورونا سے نمٹنے کیلئے ہم نے کمیٹی بنائی، ٹڈی دل کے چیلنج سے نمٹنے کیلئے بھی کمیٹی تشکیل دی گئی، بارشوں سے بلوچستان اور دیگر اضلاع متاثر ہوئے، سیلاب نے بلوچستان، اندرون سندھ اور سوات میں تباہی مچائی۔

عمران خان کا کہنا تھا کراچی کے لوگوں نے مشکل وقت کا سامنا کیا، کراچی والوں کیلئے پینے کا پانی بڑا مسئلہ ہے، نالے، نکاسی آب، بے گھر افراد، سالڈویسٹ کے مسائل ہیں، شہر قائد میں ٹرانسپورٹ کے ساتھ سڑکوں کا بھی مسئلہ ہے، این ڈی ایم اے نالوں سے تجاوزات کا خاتمہ کر رہی ہے، کراچی کی سڑکیں اور دیگر انفرا اسٹرکچر کا مسئلہ حل کرنا ضروری ہے، کراچی سرکلر ریلوے بھی مکمل کریں گے۔

وزیراعظم نے مزید کہا وزیراعلیٰ نے اندرون سندھ سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق آگاہ کیا، ہم نے مل کر کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے بھی مل کر کام کریں گے۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے اہم شہر اور اقتصاد ی مرکز ہے
انہوں نے کہا کہ شہر کے مسائل کو باہمی تعاون کے ذریعے حل کیا جاسکتا ہے۔
وزیراعظم نے حالیہ شدید بارشوں کی وجہ سے کراچی کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

 

،وزیراعظمعمران خان
Comments (0)
Add Comment