وزیراعظم شہباز شریف کا پاکستان سے اسمگلنگ کو جڑ سے خاتمے کا عزم
وزیر اعظم زشہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستا سے اسمگلنگ کو جڑ سے خاتمے کا ٌختہ عزم رکھتا ہوں۔
اسمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کے جائزہ اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف نے اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کردی۔
وزیراعظم نے کہا کہ آرمی چیف کو اسمگلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کے ساتھ مکمل تعاون پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔
اجلاس میں اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں افغان ٹرانزٹ ٹریڈ پر قائم شدہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ بھی پیش کی گئی، وزیر اعظم شہباز شریف نے ملوث افراد، سہولت کار افسروں کی نشاندہی پر اے ڈی خواجہ کی سربراہی میں کمیٹی کی رپورٹ کی تعریف کی۔
اس موقع پر وزیر اعظم کو بریفنگ دی گئی کہ ملوث سرکاری افسران کی فہرست تیار کرکے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور صوبوں کو فراہم کر دی گئی ہیں، وزیر اعظم نے متعلقہ افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کی ہدایت کی۔
شہباز شریف نے تمام اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کو سمگلنگ کی روک تھام کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کرنے اور اسمگلروں اور مشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی اور مثالی سزا دلوانے کی ہدایت کی، انہوں نے وزرات قانون و انصاف کو اس حوالے سے فوری طور پر ضروری قانون سازی کی بھی ہدایت کی۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ملک و قوم کا پیسہ لوٹنے والوں اور ان کے سہولت کاروں کو قطعاً کسی بھی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی، سرحدی علاقوں میں سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نوجوانوں کو متبادل روزگار اور کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی اشیاء کی پاکستان میں فروخت اور اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے ان کی مانیٹرنگ کو تیز اور موثر کیا جائے،
وزیراعظم نے کسٹمز حکام کو افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مامنیٹر کرنے والے سسٹم کے تھرڈ پارٹی آڈٹ کی ہدایت کر دی،
وزیراعظم شہباز شریف نے قومی سظح پر منشیات کے استعمال کی جانچ کے سروے کے لئے فوری طور پر فنڈ جاری کرنے اور چینی اسمگلنگ روکنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔