وزیراعظم سے روسی ہم منصب کی ملاقات، اقتصادی و دفاعی مذاکرات تیز کرنے کا عزم

وزیراعظم سے روسی ہم منصب کی ملاقات، اقتصادی و دفاعی مذاکرات تیز کرنے کا عزم

اسلام آباد:   وزیراعظم شہباز شریف سے روسی ہم منصب میخائل میشوسٹن کی ملاقات میں دو طرفہ تعاون کے تمام شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا

۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم(ایس سی او)اجلاس کے بعد ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارت، صنعت، توانائی، علاقائی روابط، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔شہباز شریف اور میخائل میشوسٹن نے گزشتہ دو دہائیوں میں پاکستان اور روس کے تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

دوران گفتگو وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے پہلے دورہ ماسکو کا ذکر کیا اور روس کے ساتھ دوطرفہ سیاسی، اقتصادی اور دفاعی مذاکرات تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعظم نے برکس میں پاکستان کیلیے تعاون پر روسی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے اقوام متحدہ (یواین)اور ایس سی او سمیت کثیر الجہتی فورمز پر باہمی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔شہباز شریف نے روسی ہم منصب سے گفتگو میں کہا کہ رواں برس جولائی میں آستانہ میں صدر ولادیمیر پیوٹن سے نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں روسی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے مزید فروغ پر اتفاق کیا تھا۔

وزیراعظم نے دوران ملاقات دونوں ممالک کے درمیان مواصلاتی روابط کے فروغ کیلیے براہ راست پروازوں کی اہمیت پر زور دیا۔روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن نے ایس سی او سربراہان حکومت اجلاس کے شاندار انتظامات کی تعریف کی اور پاکستان کی طرف سے پرتپاک استقبال اور شاندار مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا۔

دوران گفتگو روسی وزیراعظم ماسکو اور اسلام آباد کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دے کر نئی بلندیوں پر پہنچانے کی خواہش ظاہر کی۔دونوں رہنماؤں نے عوامی روابط کے فروغ کیلیے روسی اور اردو زبان کے تدریسی تبادلوں، سرمایہ کاری و تجارت کی سہولت کیلیے بینکنگ شعبے میں تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

پاکستان - روسشہباز شریفمیخائل میشوسٹن
Comments (0)
Add Comment