وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو سچن ٹنڈولکر سے بہتر مڈل آرڈر بلے باز قرار دیا

کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انضمام الحق ایشیاء کے سب سے بہترین مڈل اردڑ بلے باز تھے

وریندر سہواگ نے انضمام الحق کو سچن ٹنڈلولکر سے بہتر مڈل آرڈر بلے باز قرار دیا

سابق بھارتی ٹیسٹ کرکٹر وریندر سہواگ نے انضام الحق کو سچن ٹنڈولکر سے بہتر مڈل آرڈر بلے باز قرار دے دیا سچن کی ابت ہی الگ ہے مگر انضمام کا نام بہترین بلے بازوں میں شمار ہو تا ہے ۔

وریندر سہواگ نے ایک ویب شو میں اپنے ایک انٹرویو میں سابق کپتان انضمام الحق کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہر کوئی سچن ٹنڈولکر کے بارے میں بات کرتا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ انضمام الحق ایشیاء کے سب سے بہترین مڈل اردڑ بلے باز تھے۔

وریندر سہواگ نے کہا کہ سچن کی بات ہی الگ ہے ان کا نام بہترین بلے بازوں کی فہرست سے بھی اوپر آتا ہے لیکن انضمام الحق مڈل آردڑ میں بہترین تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں 2003ء کی بات کر رہا ہوں جب ایک اوور میں 8 رنز بنانا صرف تصور ہی کیا جس سکتا تھا اور اگر کسی ٹیم کو جیتنے کے لئے 10 اوورز میں 80 رنز درکار ہوتے تھے تو ایسے حالات میں وہ ٹیم گھبراتی تھی لیکن انزی بھائی ایسی صورتحال میں پر اعتماد نظر اتے تھے۔

انضمام الحقسچن ٹنڈولکروریندر سہواگ
Comments (0)
Add Comment