وجیہہ احسن نے مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

وجیہہ احسن نے مس پاکستان ورلڈ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سینئر سافٹ انجنیئر وجیہہ احسن نے مس پاکستان ورلڈ2024 کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

یاد رہے کہ مس پاکستان ورلڈ کی تقریب میں دنیا بھر کی پاکستانی نژاد خواتین کی خوبصورتی کا مقابلہ ہوتا ہے یہ تقریب ہر سال کینڈا میں ہوتی ہے۔

ایک نجی ٹی وی شو میں اپنے ایک انٹرویو میں مس پاکستان وجیہہ احسن نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ستقبل قریب میں وہ مزید ٹائٹلز اپنے نام کرنے کے لیے مختلف مقابلہ حسن میں حصہ لینے کی خواہشمند ہیں۔

حال ہی میں نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں ایک سوال کے جواب میں وجیہہ احسن کا کہنا تھا کہ میں صورت کے بجائے سیرت کو اہمیت دیتی ہوں۔

وجیہہ احسن کے مطابق اچھی صورت سے آپ زیادہ سے زیادہ 10 منٹ تک بات کر سکتے ہیں مگر سیرت اچھی ہو تو انسان سب کو پسند آتا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی میں پیدا ہونے والی وجیہہ احسن نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں رہتی ہیں ، انہوں نے رواں سال "مس آکلینڈ سوشل میڈیا کوئین” کا بھی ٹائٹل اپنے نام کر چکی ہیں۔

وجیہہ احسن - مس پاکستان ورلڈ2024
Comments (0)
Add Comment