نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی 20 میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی ۔
ڈنیڈن میں کھیلے جارہے میچ میں پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے بارش سے متاثرہ 15 اوورز کے گیم میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے، پاکستانی اوپنرز ایک مرتبہ پھر ناکامی تصویر بنے نظر آئے، حسن نواز آج پھر کھاتہ کھولے بغیر صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔ محمد حارث 11، خوشدل شاہ 2، جہانداد خان صفر، عرفان خان نیازی 11 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
پاکستان کی پانچویں وکٹ 76 رنز پر گری اور کپتان سلمان آغا 28 گیندوں پر 46 رنز بناکر آؤٹ ہو گئے جس کے بعد شاداب نے 14 گیندوں پر 26 رنز بنائے اور 110 کے مجموعے پر وکٹ گنوا بیٹھے۔
پاکستان کی ساتویں وکٹ 111 رنز پر گری اور جہانداد خان صفر پر آؤٹ ہو گئے، پاکستان کی آٹھویں وکٹ 114 رنز پر گری، عبدالصمد 11 رنز بنا سکے، نویں وکٹ 135 رنز پر گری اور حارث رؤف ایک رن بنا کر رن آؤٹ ہو گئے۔
پاکستان نے 15 اوورز میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 136 رنز کا ہدف دیا۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے لیے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی تھی، اسپنر ابرار احمد کی جگہ حارث رؤف کی ٹیم میں واپسی ہوئی تھی۔
ہدف کے تعاقب میں نیوزیلینڈ کے اوپنرز نے جارحانہ آغاز کیا اور محض 1۔13 اوورز میں ہدف حاصل کر لیا ، کیوی اوپنرز نے 66 رنز کی اوپننگ پارٹرشپ قائم کی تاہم ٹم سیفرٹ 22 گیندوں پر 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ان کی اننگز میں 5 چھکے اور تین چوکے شامل تھے بعدازاں فن ایلین 38 ، مارک چیمپین 1 اور جیمیز نیشم 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔
پاکستانی بولر حارث رؤف نے 2، محمد علی، خوشدل شاہ اور جہانداد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
قبل ازیں بارش کے باعث آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے میچ تاخیر کا شکار ہوا، جس کے بعد امپائرز نے میچ 15،15 اوورز تک محدود کردیا۔
واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں کامیابی کے بعد نیوزی لینڈ کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔