نیشنل ٹی 20کپ: سدرن پنجاب کے ہاتھوں بلوچستان کو 21 رنز سے شکست

سدرن پنجاب کی جانب سے سلمان علی آغا نےتین ، ثمین گل نے دو جبکہ علی ماجد، فیصل اکرم اور عمران رندھاوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

نیشنل ٹی 20کپ: سدرن پنجاب کے ہاتھوں بلوچستان کو 21 رنز سے شکست
سدرن پنجاب کی جانب سے سلمان علی آغا نےتین ، ثمین گل نے دو جبکہ علی ماجد، فیصل اکرم اور عمران رندھاوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی

راولپنڈی (نیوزپلس) راولپنڈی میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ میں سدرن پنجاب نے بلوچستان کو 21رنز سے شکست دے دی ۔ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری ٹورنامنٹ کے تیسرے روز پہلے میچ سدرن پنجاب نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 156رنز بنائے۔ سدرن پنجاب کی جانب سے شیرون سراج 6چوکوں اور2چھکوں کی مدد سے 57 رنز اورمحمدالیاس2چوکوں اور4چھکوں کی مدد سے 41 رنز کر کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔

بلوچستان کے یاسرشاہ نے تین، عاکف جاوید نےدواور عمادبٹ نے ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا۔ جواب میں بلوچستان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 8وکٹوں پر 135رنز بنا سکی، اس طرح یہ میچ سدرن پنجاب نے 21رنز سے جیت لیا۔ بلوچستان کی جانب سے اسدشفیق 5چوکوں اور1چھکے کی مدد سے 43، حسین طلعت نے 3چوکوں کی مدد سے 30اور حسیب اللہ 4چوکوں کی مدد سے 21رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سدرن پنجاب کی جانب سے سلمان علی آغا نےتین ، ثمین گل نے دو جبکہ علی ماجد، فیصل اکرم اور عمران رندھاوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ سدرن پنجاب کے شیرون سراج کو شاندار نصف سنچری پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
Courtesy: APP

پنجابسدرن پنجابنیشنل ٹی 20
Comments (0)
Add Comment