نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی، عالیہ ریاض کی جارحانہ سنچری، پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا

نیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی، عالیہ ریاض کی جارحانہ سنچری، پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا

 

نیشنل ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں پیر کے روز کھیلے گئے میچوں میں راولپنڈی، لاہور اور کوئٹہ نے کامیابی حاصل کرلی۔ پیر کے دن کی خاص بات عالیہ ریاض کی سنچری تھی۔

شعیب اختر کرکٹ گراؤنڈ راولپنڈی میں راولپنڈی نے ملتان کو 27 رنز سے شکست دیدی۔ راولپنڈی نے 4وکٹوں کے نقصان پر 182رنز اسکور کیے جس میں عالیہ ریاض کی جارحانہ سنچری قابل ذکر تھی۔ انہوں نے61گیندوں پر 17چوکوں اور 4چھکوں کی مدد سے 118 رنز اسکور کیے۔

 ملتان کی ٹیم جواب میں 5وکٹوں پر 155رنز بناپائی۔ گل فیروزہ نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 78رنز بنائے۔صائقہ ریاض نے 49رنز اسکور کیے اور وہ آؤٹ نہیں ہوئیں۔

عالیہ ریاض نے پلیئر آف دی میچ ایوارڈ حاصل کیا۔ایوب پارک گراؤنڈ راولپنڈی میں لاہور نے کراچی کو 4 رنز سے ہرادیا۔لاہور نے 7وکٹوں پر 128رنز بنائے بسمہ معروف نے47رنز کی اننگز کھیلی۔ فاطمہ ثنا اور عمیمہ سہیل نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔کراچی کی ٹیم 9وکٹوں کے نقصان پر 124رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

منیبہ علی 37رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ یسری عامر نے 35 رنز بنائے۔نشرہ سندھو نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے 19رنز دے کر 4وکٹیں حاصل کیں۔ بسمہ معروف نے 23رنز دے کر2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بسمہ معروف کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں کوئٹہ نے پشاور کو 83 رنز سے شکست دیدی۔کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 4وکٹوں پر 155رنز بنائے۔

فریحہ محمود نے آٹھ چوکوں کی مدد سے 56اور طوبی حسن نے سات چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52 رنز اسکور کیے۔پشاور کی ٹیم 72رنز بنانے میں کامیاب ہوسکی۔

عائشہ عاصم اور طوبی حسن نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔طوبی حسن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

عالیہ ریاضنیشنل ویمنز ٹی ٹونٹی
Comments (0)
Add Comment