نیدرلینڈ نے جنوبی افریقہ کو اپ سیٹ شکست دے کر ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
ایڈلیڈ (نیوزپلس) نیدرلینڈز نے جنوبی افریقہ کو 13 رنز سے سے اپ سیٹ شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کر دیا
میچ میں شکست کے بعد جنوبی افریقا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئی ہے جبکہ بھارت نے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے گروپ ٹو کے میچ میں 159 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے جنوبی افریقا مقررہ اوورز میں 8 وکٹ پر 145 رنز بنا سکی۔
اس سے قبل پہلی اننگز میں نیدرلینڈز کے اوپنرز نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
اسٹیفن مائیبرگ 37 رنز، ٹام کوپر 35 اور میکس او ڈاؤڈ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
3 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد آخر میں کولن ایکرمین ٹیم کو سہارا دیتے ہوئے 26 گیندوں پر 41 رنز کی عمدہ اننگ کھیلتے ہوئے ناقابلِ شکست رہے۔
اسی طرح نیدرلینڈز نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنائے اور پروٹیز ٹیم کو 159 رنز کا ہدف دیا۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم کی جانب سے کیشو مہاراج نے 2، ایڈن مرکرم اور اینریچ نورجے نے ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے۔