لاہور (نیوز پلس)وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ نیا سال خوشحال، ترقی یافتہ اور پُرامن نئے پاکستان کی بنیاد ثابت ہو رہا ہے، مختصر عرصے میں مختلف شعبوں میں اصلاحات کر کے نئی مثال قائم کی گئی۔اپنے جاری کردہ بیان میں سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ کے وژن کے مطابق پاکستان کو فلاحی ریاست بنانے کیلئے کوشاں ہیں، تنقید برائے تنقید کے باوجود عوام کی خدمت میں کمی نہیں آنے دی، ماضی میں نمائشی منصوبوں پر قومی وسائل ضائع کئے گئے۔