نوشہرہ (نیوز پلس) دفاع کے وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن سمیت اہم قانون سازی سے متعلق اپوزیشن سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے نہیں چاہتے کہ اسمبلی کا اختیار عدالتوں میں جائے ہم اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تقرریوں سمیت قانون سازی سے متعلق اپوزیشن کی مشاورت سے فیصلہ ہو جائے گا، اپنا اختیار خود استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ کے علاقے وزیر آباد میں سوئی گیس افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب میں کیا وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا کہ معلوم نہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن کے پاس کونسی دوائی ہے کہ وہ کہہ رہے ہیں کہ اس مہینے حکومت ختم ہوجائے گی یہ ناممکن بات ہے کہ کوئی بھی آکر حکومت گرادے۔