اسلام آباد(نیوز پلس) وزیراعظم عمران خان سے تحریک انصاف کے رہنماء بابر اعوان نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں حکومت کے آئینی و قانونی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعظم عمران خان نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نو ڈیل، نو کمپرومائز کی پالیسی کے تحت احتساب کا عمل جاری رہے گا۔ ملاقات میں وزیراعظم کے امریکا اور سعودی عرب کے دوروں سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ جنرل اسمبلی میں خطاب اہم ہوگا، پوری توجہ کشمیر کاز پر مرکوز ہے۔ وزیر اعظم نے کسی بھی قسم کی ڈیل کے امکانات کو ایک بار پھر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں پہلی مرتبہ احتساب کا عمل سیاسی مداخلت سے آزاد ہے، نو ڈیل نو کمپرومائز پالیسی کے تحت احتسابی عمل جاری رہے گا۔ ڈاکٹربابر اعوان نے کہا کہ پہلی بار کامیاب خارجہ پالیسی کے باعث پوری دنیا میں کشمیر کا مقدمہ سنا گیا اور حکومت کی جارحانہ حکمت عملی درست اقدام ثابت ہوا، ڈیل کی خبریں پھیلانے والوں کو مایوسی ہو گی۔