نورا فتحی کا جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر

اداکارہ نورا فتحی نے الزام عائد کیا کہ جیکولین فرنینڈس نے بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔

نورا فتحی کا جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر

نیوزپلس

بھارتی شوبز انڈسٹری بالی ووڈ اداکارہ نورا فتحی اور اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے درمیان رسہ کشی طول پکڑ گئی ،نورا فتحی نے جیکولین فرنینڈس کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کر دیا،

اداکارہ نورا فتحی نے الزام عائد کیا کہ جیکولین فرنینڈس نے بدنیتی کی وجہ سے ان کے خلاف ہتک آمیز الزامات لگائے۔

نورا فتحی نے کہا کہ جیکولین نے مجرمانہ طور پر مجھے بدنام کرنے کی کوشش کی تاکہ اپنے مفاد کے لیے میرا کیریئر تباہ کرسکیں۔

جیکولین فرنینڈس اور نورا فتحی دونوں اداکاراؤں سے بھارت کی ایجنسی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں تفتیش کی تھی۔

جیکولین نے عدالت میں تحریری جواب داخل کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہیں ایجنسی کی طرف سے اس کیس میں غلط شامل کیا گیا ہے جبکہ نورا فتحی جیسی شخصیات جنہوں نے سکیش چندرشیکھر سے تحائف وصول کیے ان کو گواہ بنا دیا گیا ہے۔

 اداکارہ نورا نے تمام الزامات کی سختی سے ترید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میرا اس سارے معاملے سے کوئی تعلق نہیں

نورا فتحی نے اس بات کا بھی دعویٰ کیا کہ سکیش چندرا شیکھر سے ان کی اہلیہ لینا ماریہ کے ذریعے بات ہوئی لیکن میرا کوئی براہ راست رابطہ نہیں ہے۔

اداکارہبلی ووڈجیکولین فرنینڈسنورای فتحی
Comments (0)
Add Comment