نواز شریف کے بغیر پاکستان رل گیا: مریم نواز

نواز شریف کے بغیر پاکستان رل گیا: مریم نواز

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سنیئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بغیر ملک رل گیا ہے ،اس ملک کے اچھے دن آنے والے ہیں آپ کا ساتھ رہا تو نواز شریف کے ساتھ مل کر اس ملک کی تقدیر بدل دیں گے۔

مسلم لیگ کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے حلقہ این اے 135 میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہی آج 8 اکتوبر ہے یا 21 اکتوبر، آج ایک حلقے کا یہ عالم ہے تو 21 اکتوبر کو کیا عالم ہو گا، 21 اکتوبر کو پاکستان کا لیڈر نوازشریف واپس آرہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  2017ء میں نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کا یہ حال نہ ہوتا، اقاما جیسے مذاق پر نواز شریف کو نہ نکالا جاتا تو بجلی مہنگی نہ ہوتی، شیر کو نہیں ہرایا جا سکتا، شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی چلے گئے۔

 مریم نواز نے کہا کہ چار سال ایسے جوکروں کی حکومت تھی، جس میں زیادہ گالی دینے والوں کو وزارتیں ملتی تھیں، کل ہم پر برا وقت تھا، انہوں نے دن رات گالم گلوچ کی، ہم پر الزام لگائے، ہم ایسا نہیں کریں گے۔

ن لیگ کی چیف آرگنائزر نے کہا نوازشریف نے ڈالر کو 99 سے 105 روپے تک محدود رکھا، لوڈشیڈنگ بھی نواز شریف کے دور میں ختم ہوئی، نوازشریف دور میں مہنگائی 2 فیصد تھی آج روز اوپر جاتی ہے۔

مریم نوازشریف نے کہا کہ شیر کو ہرانے اور مٹانے والے کئی آئے اور کئی گئے، شیر وہیں کھڑا ہے، آج پاکستان کے کونے کونے سے آوازیں آرہی ہیں وزیراعظم نوازشریف، آج سفید پوش کے گھر بیماری آجائے تو سوچتا ہے بل ادا کروں یا دوائی لوں، سازش کے ذریعے نوازشریف کو 2017ء میں اقتدار سے نہ نکالا جاتا تو آج پاکستان کا یہ حال ہوتا؟

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ قوم نواز شریف کا راستہ اس لیے دیکھ رہی ہے کیونکہ وہ ہمیشہ ملک کو ٹھیک کرکے دکھاتا ہے، ن لیگی قائد اس دھرتی کا بیٹا ہے، اسے کسی نےفارن فنڈنگ کے ذریعے لانچ نہیں کیا، یہ ملک، دھرتی، مٹی ہماری ہے، ہم نے ہی اسے ٹھیک کرنا ہے اور ٹھیک کرکے دکھائیں گے،  میرا اور نواز شریف کا جینا مرنا آپ کے ساتھ ہے۔

ن لیگ کی سینئر نائب صدر نے کہا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کے دور میں ادویات گھروں تک پہنچائی جاتی تھیں، ہیلتھ کارڈ نوازشریف نے ہی بنایا تھا، ہیلتھ کارڈ کا دعویٰ کرنے والوں نےعوام سے ادویات چھین لیں، کینسر، ذیابطیس کے مریض رل گئے، 2018ء میں نوازشریف کے ووٹ پر ڈاکہ ڈال کر گھڑی چور کو حکومت دی گئی، گزشتہ 4 سال جوکروں کی حکومت تھی، گزشتہ حکومت میں جو جتنی بڑی گالی دیتا تھا اس کو اتنی بڑی وزارت ملتی تھی۔

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اس بار آئیں گے اور انلک کو ٹھیک کر کے دکھائیں گے، نواز شریف باہر سے امپورٹ ہو کر نہیں آئے ، یہ مٹی ہماری ہے اور ہم نے ٹھیک کرنا انشاء اللہ

پاکستان مسلم لیگ(ن)مریم نواز
Comments (0)
Add Comment